اٹلی، ریلوے تعمیرات سے قدیم اکھاڑے کے گرنے کا خطرہ

Italy

Italy

روم (جیوڈیسک)اٹلی میں زیر زمین ریلوے لائن کی تعمیر سے قدیم رومن سورماں کا تاریخی اکھاڑا گرنے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔ اٹلی کے دارالحکومت روم میں واقع اس قدیم اکھاڑے کا شمار دنیا کی چند اہم ترین تاریخی عمارتوں میں ہوتا ہے۔

اسے چھیانوے سال قبل مسیح میں بنایا گیا تھا جہاں بادشاہ انسانوں اور شیروں کی لڑائی بھی کراتے تھے۔ہرسال دنیا بھر سے پچاس لاکھ سیاح یہ اکھاڑہ دیکھنے آتے ہیں تاہم اب اس کے قریب ریلوے لائن بچھانے کے لیے سرنگ کھودی جانا ہے جس سے اس اکھاڑے کو شدید خطرات لاحق ہیں تاریخی ورثہ بچانے کے لیے کئی تنظیمیں میدان میں آ گئی ہیں۔