اٹلی میں بارشوں سے متعدد علاقے زیرآب

Flood

Flood

روم (جیوڈیسک) اٹلی میں موسلا دھار بارشوں سے متعدد علاقے زیر آب آگئے جبکہ ہزاروں ایکٹر فارم لینڈ کو نقصان پہنچا ہے۔ جنوب مشرقی علاقے “لیگوریا” میں ایک ماہ سے جاری شدید بارشوں کے بعد سڑکیں اور نشیبی آبادیاں زیر آب آگئیں ہیں۔

مختلف حادثات میں اب تک 4 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 67 سالہ ایک شخص لاپتا ہے، جس کی تلاش جاری ہے۔ مقامی افراد کو سیلابی صورت حال کی وجہ سے گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ انتظامیہ کی جانب سے علاقے میں ایمرجنسی ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں۔