اٹلی کے سمندری علاقے میں افریقی تارکین وطن کی آمد کا سلسلہ جاری

Immigrants

Immigrants

روم (جیوڈیسک) بحیرہ روم میں افریقی اور لیبیائی تارکین وطن سے بھری کشتیوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ اطالوی بحریہ نے خصوصی ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے آج بھی سیکڑوں تارکین وطن کو سمندر میں موت کا شکار ہونے سے بچایا۔

تارکین وطن کی ایک کشتی پر 454 افراد سوار تھے جن میں سے سترہ دوران سفر ہی دم توڑ گئے۔

تارکین وطن کی اکثریت کا تعلق لیبیا کے جنگ زدہ علاقوں سے تھا۔ اطالوی سمندری فورسز ایک ہفتے میں بیالیس سو سے زائد افراد کو ریسکیو کر چکی ہیں۔