اٹلی میں پناہ گزینوں کے مراکز میں جگہ ختم ہو گئی

Italy

Italy

روم (جیوڈیسک) غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ مہینوں کے دوران تارکین وطن کی ایک کثیر تعداد نے اٹلی کا رخ کیا ہے۔ خاص طور پر سیسلی میں قائم مراکز میں جگہ اس قدر محدود ہو گئی ہے۔

کہ اب ان میں مزید افراد کو پناہ نہیں دی جا سکتی۔ خوشگوار موسم کی وجہ سے افریقا سے آنے والے تارکین وطن کی تعداد میں شدید اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ جمعے سے اب تک اطالوی حکام چار ہزار افراد کو ڈوبنے سے بچا چکے ہیں۔