اٹلی (جیوڈیسک) اطالوی ڈریس ڈیزائنر ویرونیکا ایترو کے ریشمی کپڑوں سے بنے ملبوسات نے میلان فیشن شو میں رنگ بکھیر دیئے۔
اگلے موسم بہار کے لئے ڈیزائن کئے گئے ملبوسات کے لئے ایترو نے پرنٹڈ ریشمی کپڑے کا انتخاب کیا۔ انہوں نے ٹرازر اور ڈھیلے ڈھالے ٹاپ کے ساتھ اسکارف کو شامل کیا جسے دیکھنے والوں نے پسند کیا۔
ایترو کا کہنا ہے انکے ملبوسات میں روشن مستقبل کا پیغام اور وقار جھلکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنے ملبوسات کے لئے اپنی دادی کے لباسوں اور بھارت اور چین کے پھولوں کے نمونوں کا انتخاب کیا۔