اٹلی (جیوڈیسک) اٹلی کے عبوری وزیر اعظم کارلو کوٹریلی نے کابینہ کے ناموں کا اعلان مؤخر کر دیا، صدر سرجیو متریلا سے آج ملاقات میں وزرا کے نام دیں گے۔
صدر کے ترجمان کا کہنا ہے دونوں رہنماؤں نے کل ملاقات میں ملک کی صورتحال پر بات چیت کی، روایت کے برعکس وزیر اعظم کوٹریلی نے صدر کو اپنی کابینہ کے ارکان کی فہرست نہیں دی۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے وزیر اعظم حکومت سازی کے بجائے انتیس جولائی کو عام انتخابات کروانے کی تجویز دے سکتے ہیں اور اگر انتخابات جولائی میں ہونا طے پا گیا تو نگران وزیر اعظم پاؤلو جینتیلونی ہی اپنے عہدے پر کام جاری رکھیں گے۔