ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کی آئٹم گرل ملائکہ اروڑا کا کہنا ہے کہ سیاستدانوں کی جانب سے آئٹم نمبر پر تنقید مضحکہ خیر ہے اور مجھے اس قسم کی بحث سے سخت نفرت ہے۔
ملائکہ اروڑا کا کہنا تھا کہ سیاستدانوں کی جانب سے آئٹم نمبر پر کی جانے والی تنقید مضحکہ خیز ہے اور مجھے اس قسم کی بحث سے سخت نفرت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے یہ سمجھ نہیں آتا کہ آئٹم نمبر کے بارے میں اس قدر ہنگامہ کیوں ہے، ہم آئٹم نمبر کو صرف ایک تفریح کے طور پر کیوں نہیں دیکھتے، بالی ووڈ کی تمام فلمیں مضبوط کہانی کے بجائے گانوں اور ڈانس پر مبنی ہوتی ہیں۔
اپنی نئی آنے والی فلم ’ڈولی کی ڈولی‘ کے حوالے سے ملائکہ اروڑا کا کہنا تھا کہ میرے لئے راج کمار راؤ کے ساتھ فلم میں کام کرنا بہت ہی حیران کن ہے، مجھے اندازہ نہیں تھا کہ وہ ایک اچھا ڈانسر بھی ہے، ان کے ساتھ ڈانس کر کے بہت مزا آیا۔