نامعلوم افراد‘‘کے آئٹم سونگ نے مہوش حیات کی مقبولیت میں اضافہ کردیا

Mehwish Hayat

Mehwish Hayat

کراچی (جیوڈیسک) آئٹم سونگ بھارتی فلموں کے بعد پاکستانی فلموں کا بھی اہم جز بن چکا ہے اوراس کی تازہ مثال مہوش حیات کا فلم ’’ نامعلوم افراد‘‘ میں آئٹم سونگ ہے۔

ہمایوں سعید نے اپنی فلم ’’میں ہوں شاہد آفریدی‘‘میں آئٹم سونگ شامل کیا جسے پسند کیا گیا لیکن حال ہی میں ریلیز ہونے والی پاکستانی فلم’’نامعلوم افراد‘‘ میں ٹی وی کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے آئٹم سونگ کرکے زبردست شہرت حاصل کی۔

جب کہ اس حوالے سے مہوش حیات کا کہنا تھا کہ اندازہ نہیں تھا کہ مجھ پر پکچرائز کئے جانے والے آئٹم سونگ کو اس قدر مقبولیت حاصل ہوگی، ان دونوں فلموں میں آئٹم سونگ کی مقبولیت کے بعد ان دنوں بننے والی متعدد فلموں میں آئٹم سونگ کو شامل کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔