آئیوری کوسٹ میں مسلح افراد کا حملہ، یورپی سیاحوں سمیت 12 افراد ہلاک
Posted on March 14, 2016 By Mohammad Waseem بین الاقوامی خبریں
European Tourists Killed
آئیوری کوسٹ (جیوڈیسک) حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ آئیوری کوسٹ کے قصبے گرینڈ بسام میں پیش آیا۔
آئیوری کوسٹ پولیس کے اعلیٰ افسر نے غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے حملے میں 12 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔
پولیس افسر کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں کم از کم چار یورپی سیاح شامل ہیں جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔
ایک عینی شاہد نے بتایا کہ فائرنگ کرنے والوں کی تعداد چار تھی جو فرار ہوتے وقت دستی بم اور دیگر اسلحہ ساحل پر ہی پھینک گئے۔
آئیوری کوسٹ اپنے خوب صورت ساحل، ثقافت اور جنگلات کے باعث مغربی سیاحوں میں خاصا مقبول ہے۔