آئیوری کوسٹ کی گھانا کو شکست، 23 سال بعد افریقین نیشنز کپ کی فاتح

Ivory Coast

Ivory Coast

آئیوری کوسٹ (جیوڈیسک) آئیوری کوسٹ نے کانٹے دار مقابلے کے بعد گھانا کو شکست دے کر 23 سال بعد افریقین نیشنز کپ جیت لیا۔

افریقن ملک ایکوٹوریل گنی میں ہونے والے فائنل میچ میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر کئی حملے کئے تاہم میچ مقررہ وقت تک برابر رہا۔ اضافی وقت میں بھی کوئی ٹیم بال کو مخالف ٹیم کے پوسٹ میں نہ ڈال سکی۔ مقابلے کا فیصلہ پنلٹی ککس پر 89- سے ہوا۔

آئیورین گول کیپر نے انتہائی پھرتی دکھاتے ہوئے کک روکی اور اپنی ٹیم کو 23 سال بعد تاریخی فتح سے ہمکنار کرایا۔ 92ء میں بھی آئیوری کوسٹ نے پنلٹی ککس کے ذریعے فائنل جیتا تھا۔