ازمیر سے یونان جانے کے خواہشمند 42 تارکین وطن گرفتار

Immigrants

Immigrants

ازمیر (جیوڈیسک) ازمیر کی تحصیل چشمے میں ایک بوٹ کیساتھ غیر قانونی طریقے سے یونان جانے کے خواہشمند 42 تارکین وطن کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ازمیر کوسٹ گارڈ نے قارا عبداللہ برنو کے قریب یونان کے جزیرہ ساکز جانے والے 39 شامی اور تین کیمرونی باشندوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

ان مہاجرین کا طبی معائنہ کیا گیا ۔اسکے بعد مہاجرین کی عالمی تنظیم نے ان میں خوراک تقسیم کی ۔ مہاجرین کو ازمیر مہاجرین کے محکمے کے حوالے کر دیا گیا ہے۔