لاہور (جیوڈیسک)جے یو آئی آج لاہور میں جلسہ کر رہی ہے۔ مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں کہ ان کے جلسوں میں خواتین کو نہیں بلایا جاتا بلکہ ان کی جماعت کے مرد خواتین کی بھی نمائندگی کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
تحریک انصاف کے ایک بڑے جلسے کے بعد مینار پاکستان لاہور میں اب جے یو آئی جلسہ کرنے جارہی ہے ۔ جلسے کے انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد مولانا فضل الرحمان نے جے یو آئی کے جلسوں میں خواتین کی عدم شرکت کے سوال پر انہوں نے اپنی جماعت کی روایات سے متعلق صحافیوں کو بتایا کہ ان کی جماعت کے مرد خواتین کی نمائندگی کرنے کی بھی صلاحیت رکھتے ہیں۔
پشتو فلموں کی ماضی کی مقبول اداکارہ مسرت شاہین کے اپنے مقابلے میں انتخاب لڑنے کے سوال پر مولانا پہلے زیر لب مسکرائے پھر کہا سیاست میں رنگ بھرنے کے لیے لوگ آجاتے ہیں۔