جے یوآئی ف کی مجلس عاملہ کا اجلاس آج ہوگا

Maulana Fazlur Rehman

Maulana Fazlur Rehman

اسلام آباد(جیوڈیسک)جمعیت علما اسلام ف کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت آج اسلام آباد میں ہوگا ، جس میں ن لیگ کی جانب سے حکومت سازی کی دی گئی دعوت پر غور کیا جائے گا۔

جمعیت علما اسلام ف کے ترجمان کے مطابق جمعیت علما اسلام ف کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں ن لیگ کی جانب سے حکومت سازی کی دی گئی دعوت پر غورکے علاوہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں ہونے والی مبینہ انتخابی دھاندلیوں کے حوالے سے حکمت عملی طے کی جائے گی۔