جموں وکشمیرمحاذ رائے شماری کے بانی مرکزی صدر عبدالخالق انصاری ایڈووکیٹ کی وفات پر اپنے گہرے صدمے اور دکھ کااظہار، خالق حسین ایڈووکیٹ، سلیم اکبر کاشر

بھمبر : کشمیر فریڈم موومنٹ کے سابق مرکزی صدر چوہدری خالق حسین ایڈووکیٹ، مرکزی راہنما سلیم اکبر کاشراور چوہدری ظفر اقبال دھمیال نے اپنے مشترکہ بیان میں معروف بزرگ کشمیری راہنما اور جموں و کشمیر محاذ رائے شماری کے بانی مرکزی صدر عبدالخالق انصاری ایڈووکیٹ کی وفات پر اپنے گہرے صدمے اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے انکی وفات کو کشمیری قوم کیلئے ایک قومی المیہ قرار دیا ہے۔

انہوںنے کہاکہ عبدالخالق انصاری ایڈووکیٹ پوری ریاست جموں و کشمیر کے آزادی پسندوں کیلئے مشعل راہ کی حیثیت رکھتے تھے مرحوم ریاست جموں کشمیر کے تمام بکھرے ٹکڑوں کو یکجا کر کے ریاست کو ایک باوقار ملک کی حیثیت سے دیکھنا چاہتے تھے انہوں نے ریاست کی مکمل آزادی کو اپنا مشن قرار دیا اور ساری زندگی اس کیلئے مصروف عمل رہے انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر و جمیل کی دعا کی۔