جیک ریان سیریز کی پانچویں فلم ریلیز کیلئے تیار

Shadow Recruit

Shadow Recruit

نیویارک (جیوڈیسک) ہالی ووڈ کی کامیاب ترین جیک ریان سیریز کی پانچویں فلم ریلیز کیلئے تیار ہے۔ کرس پائن اور کیون کوسٹنر کی ایکشن تھرلر فلم “جیک ریان: شیڈو ریکروٹ”کے دو نئے ٹیزر کیساتھ فلم کاچار منٹ دورانیے کا وڈیو کلپ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

ٹام کلینسی کے ناول سے ماخوذ جیک ریان سلسلے کی یہ نئی فلم اس فرنچائز کی ریبوٹ ہے جو ناول کے بجائے حقیقی کہانی پر مبنی ہے۔ ہدایتکار کینتھ برناگھ کی اس فلم کا اسکرین پلے ایڈم کوزیڈ اور ڈیوڈ کوئپ نے تحریر کیا ہے جس میں جہاں کرس پائن(جیک ریان سی آئی اے ایجنٹ ) اور کیون کوسٹنر اُنکے ٹرینر (ولیم ہارپر) کا مرکزی کردار نبھا رہے ہیں وہیں کیرا نائٹلی کیتھی ریان، ڈیوڈ پیمراور کینتھ برناگھ ولن وکٹر شیریون بھی اہم کرداروں میں موجود ہیں۔

لورنزو ڈی بونا ویچورا اور میس نیوفلڈ کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی سی آئی اے ایجنٹ/تجزیہ کار جیک ریان کے گرد گھوم رہی ہے جو امریکی معیشت کو نقصان پہنچانے کیلئے بنائے گئے روسی تنظیم کے دہشتگرد منصوبے کی معلومات ملنے پر اُسے روکنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ 80 ملین ڈالر کے بجٹ سے بنائی گئی ایکشن اور تھرل سے بھر پور یہ فلم پیرا ماؤنٹ پکچرز کے تحت 17 جنوری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔