مکہ مکرمہ (جیوڈیسک) سعودی حکومت نے خانہ کعبہ کے دروازے کا ایک پرانا غلاف اقوام متحدہ کو تحفے کے طور پرپیش کیا جو فریم کروا کراس کے دفتر میں لگوا دیا گیا۔
تحفے میں دیئے گئے غلاف کے فریم کی نقاب کشائی کی تقریب گزشتہ روزمنعقد ہوئی جس میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بانکی مون اوروہاں سعودی عرب کے مستقل نمائندے عبد اللہ المعلمی سمیت دیگر معززین نے بھی شرکت کی۔
واضح رہے کہ سعودی حکومت کی جانب سے ہرسال تبدیل کیے گئے غلاف کعبہ کے ٹکرے کئی مسلم ممالک کو بطور تحفے میں دیئے جاتے ہیں۔