جیکی چن کی جانب سے جیکٹ کا تحفہ، سونو سود خوشی سے دیوانے

Jackie Chan and Sonu Sood

Jackie Chan and Sonu Sood

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکار سونو سود کو مارشل آرٹ کے مشہور اداکار جیکی چین نے جیکٹ کا تحفہ دیا، جس کی تصاویر انہوں نے ٹوئٹر پر شئیر کی ہیں۔

سونو سود اس وقت بھارت اور چین کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی فلم کنگ فو یوگا میں اداکاری کر رہے ہیں جس میں ان کے ہمراہ معروف اداکار جیکی چین بھی نظر آئیں گے۔

سونو سود نے حال ہی میں ٹوئٹر پر جیکی چین کے ہمراہ ایک تصویر شئیر کی جس میں وہ جیکی چن کی دی ہوئی جیکٹ میں نظر آئے۔ کنگ فو یوگا تین فلموں کے اس معاہدے کا حصہ ہے جس پر چینی صدر کے دورہ بھارت کے دوران دستخط ہوئے تھے۔

سٹینلی ٹانگ کی ہدایت میں بننے والی ایکشن کامیڈی فلم کی شوٹنگ دبئی، بیجنگ اور ہندوستان میں کی جائے گی۔