لاس اینجلس (جیوڈیسک) امریکی شہر لاس اینجلس میں آسکر ایوارڈز کا رنگا رنگ میلہ سجا۔ مارشل آرٹس کے ماہر جیکی چین کو فلمی دنیا کیلئے چالیس سالہ خدمات کے اعتراف میں لائف ٹائم اچیومنٹ آسکر ایوارڈ سے نوازا گیا۔
تقریب سے خطاب میں جیکی چین نے کہا کہ آسکر ایوارڈ حاصل کرنا ان کا خواب تھا۔ جیکی چین نے فلمی کیرئیر کا آغاز بروس لی کیساتھ فلم “انٹر دی ڈریگون” سے کیا۔
جبکہ 1980 میں ریلیز ہونیوالی فلم “دی ینگ ماسٹر” نے جیکی چین کو سپر اسٹار بنا دیا۔ جیکی چین نے اپنے چالیس سالہ کیرئیر میں 200 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔
اس سفر میں انھیں سینکڑوں ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔