جیکی چن کا بیٹا گرفتار

Jackie Chan, Son

Jackie Chan, Son

بیجنگ (جیوڈیسک) چین میں پولیس نے ہالی وڈ اداکار جیکی چن کے بیٹے کو مبینہ طور پر منشیات کے ایک کیس سے تعلق میں گرفتار کر لیا۔

روزنامہ بیجنگ ٹائمز نے پیر کو بتایا کہ جے چی چین کو، جو اپنے والد کی طرح ایک اداکار اور گلوکار ہیں، گزشتہ ہفتے تائیوان کے پاپ سٹار کائی کو کے ساتھ زیر حراست لیا گیا۔ روزنامہ کے مطابق، کو پر ‘منشیات استعمال’ کرنے کے الزامات ہیں جبکہ 31 سالہ چین کو بھی اسی وقت گرفتار کیا گیا۔

رپورٹ میں مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔ یہ رپورٹ ایسے وقت سامنے آئی جب چین میں غیر قانونی منشیات کے استعمال کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے اور سرکاری میڈیا کے مطابق، رواں سال ، اس حوالے سے کم از کم نو مشہور شخصیات کو گرفتار کیا گیا۔