جیکی چن نے اپنے ہاتھ پاوں کے نشان سیمنٹ پر چھاپ دیے

Jackie Chan

Jackie Chan

ہالی ووڈ انٹرنیشنل سپر اسٹار جیکی چن نے اپنے ہاتھوں پاوں کے نشان سیمنٹ پر چھاپ کر یادگار بنا دیا۔ انٹرنیشنل سپر اسٹار جیکی چن پہلی چینی اداکار بن گئے ہیں، جنھوں نے اپنے ہاتھوں پاوں کے نشان ہالی وڈ چائینز تھیٹر میں سیمنٹ پر چھاپے۔

ایکٹر ، ڈائریکڑ اور مارشل آرٹسٹ کا کہنا تھا کہ انہوں نے 12 سال قبل بھی ہینڈ پرنٹس دئیے تھے ، تاہم وہ چوری ہوگئے تھے، اس لیے ایسا کرنا ان کے لیے دوسری بار ہے۔ جیکی چن کی پہلی فلم 1993 میں سیلوسٹر اسٹولن کے ساتھ Cliff Hanger تھی۔