ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکار جیکی شروف جو ماضی میں مادھوری ڈکشت کے ساتھ کئی فلمیں کرچکے ہیں نے کہا ہے کہ وہ ان کے ساتھ کسی رومانوی فلم میں کام کرناچاہتے ہیں۔
جیکی شیروف کا کہناتھا کہ مادھوری کو مزید فلموں میں کام کرنا چاہیے اور وہ میرے لیے ایک فلم میں ضرور کام کریں گی اور اس کے لیے مجھے ایک بہترین اسکرپٹ کا انتظار ہے۔
جیکی شروف جو اکشے کمار کی فلم برادرز میں کام کررہے ہیں کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ پہلے کی نسبت اب بالی ووڈ میں ایکشن کاٹرینڈ تبدیل ہوچکا ہے۔
ماضی میں ایکش مناظر عکسبند کرواتے ہوئے کئی بار زخمی ہوچکا ہوں مگر اب جدید ٹیکنالوجی کی بدولت بہت کم اداکار زخمی ہوتے ہیں۔