قربانی کے جانوروں کی قیمتیں ہر جگہ آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں۔ سنت ابرہیمی کی ادائیگی کیلئے جانور خریدنے کیلئے آنے والے لوگوں کا کہنا ہے کہ اس سال بیوپاریوں نے بکروں کی قیمتیں میں دو گنا اضافہ کر دیا ہے۔ قربانی کے جانوروں کی قیمتوں میں اضافے کے باعث لوگ اجتماعی قربانی کو ترجیح دے رہے ہیں۔
بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ جیکب آباد کی مویشی منڈی میں جانوروں کی قیمتیں معمول کے مطابق ہیں تاہم چارے اور ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافے کی وجہ سے جانوروں کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔ بیوپاریوں اور خریداروں کا کہنا ہے کہ مویشی منڈی انتظامیہ کو لاکھوں روپے ٹیکس کی مد میں ادا کر رہے ہیں لیکن منڈی میں سہولتوں کا فقدان ہے۔