جیکب آباد: بم دھماکے کے زخمیوں کو معاوضہ نہ ملنے کیخلاف دھرنا

Jacobabad

Jacobabad

جیکب آباد (جیوڈیسک) سانحہ نو محرم الحرام بم دھماکے کے زخمیوں کو معاوضہ نہ ملنے کے خلاف شہداء ایکشن کمیٹی کی جانب سے گزشتہ روز سے قومی شاہراہ پر دھرنا جاری ہے۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ جب تک زخمیوں کو معاوضہ نہیں دیا جاتا دھرنا جاری رہے گا۔

جیکب آباد شہداء ایکشن کمیٹی کے چیئر مین علامہ مقصود ڈومکی کی سربراہی میں سندھ بلوچستان قومی شاہراہ پر گزشتہ روز سے سے دھرنا جاری ہے جن زخمیوں کے چیک نہیں آئے انہوں نے شرکت کر کے سندھ حکومت اور ضلعی انتظامیہ کے خلاف سخت نعرے بازی کی۔

علامہ مقصود ڈومکی کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے جو وعدے کئے تھے کہ وہ پورے نہیں کئے گئے۔،اس موقع پر پولیس کی جانب سے قومی شاہراہ کے دونوں اطراف انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔