جیکب آباد (جیوڈیسک) جیکب آباد میں دھماکے سے تباہ ہونے والے ریلوے ٹریک کی مرمت کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ ریلوے لائن میں تباہ شدہ بوگیوں کی وجہ سے ریلوے ٹریفک متاثر ہے۔
جیکب آباد میں تنگوانی کے قریب ریلوے لائن میں دھماکے سے متاثرہ ٹریک کی مرمت 20 گھنٹے بعد مکمل کرلی گئی ہے۔ ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ سکھر خادم حسین کے مطابق ٹریک سے بوگیوں کو ہٹانے کیلئے ملتان اور لاہور سے بھاری مشینری طلب کرلی گئی ہے جس کے بعد امید ہے کہ دوپہر تک ریلوے ٹریک کو ٹریفک کے لئے بحال کر دیا جائیگا۔
گزشتہ روز جیکب آباد میں تنگوانی کے قریب کل دوپہر ریلوے ٹریک کو دھماکے سے اڑا دیا گیا تھا، جس سے کراچی سے پشاور جانیوالی خوشحال خان خٹک ایکسپریس کی تین بوگیاں پٹری سے اترگئیں تھیں، واقعے میں 6 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔