جیکب آباد (جیوڈیسک) جیکب آباد لاکھڑا مارکیٹ میں دھماکے سے 6 سالہ بچہ شدید زخمی ہوگیا، دھماکہ خیز مواد ایک چھوٹے سے ڈبے میں رکھا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق نامعلوم افراد لاکھڑا مارکیٹ میں ایک دوکان کے باہر ڈبہ رکھ کر چلے گئے جیسے ایک 6 سالہ بچے نے اٹھایا اور دھماکہ ہوگیا۔
جسکے کے نتیجے میں بچہ محمد حنیف شیخ زخمی ہوگیا۔ بچے کو پولیس نے فوری طور پر سول اسپتال منتقل کردیا ہے پولیس کے مطابق دھماکہ خیز مواد دو سو گرام وزنی تھا۔