جیکب آباد :پولیس کی کارروائی کے دوران سات ہزار لیٹر شراب برآمد

Jacobabad

Jacobabad

جیکب آباد (جیوڈیسک) جیکب آباد گاؤں عثمان جکھرانی میں پولیس کی کارروائی، پانچ ملزم گرفتار، ملزمان کے قبضے سے سات ہزار لیٹر زہر آلودہ کچی شراب و دیگر سامان برآمد، مقدمہ درج ، ملزمان کو عدالت میں پیش کیا جائیگا۔

جیکب آباد صدر پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاﺅن، صبح سویرے گاﺅں عثمان خان جکھرانی میںچھاپہ، محمد عثمان جکھرانی سمیت پانچ ملزم گرفتار، گرفتار ملزمان کے قبضے سے سات ہزار لیٹر زہر آلودہ کچی شراب برآمد، پولیس کے مطابق تین مسروقہ موٹر سائیکلیں اور شراب کی تیاری میں استعمال ہونے والا دیگر سامان بھی بھاری مقدار میں برآمد کرلیا ہے

ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے عدالت پیش کیا جائیگا، گرفتار کئے گئے ملزمان میں سے دو کی رہائی کیلئے مک مکا جاری ہونے کے باعث تمام ملزمان کو نامعلوم مقام منتقل کردیا گیا ہے۔