ممبئی (جیوڈیسک) سری لنکن حسینہ اور بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس جو اداکار سلمان خان کے ساتھ دہلی میں اپنی آنیوالی رومانوی اور ایکشن فلم کک کی شوٹنگ میں مصروف ہیں بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روزاداکارہ پر اس فلم کا ایک سین عکس بند کیا گیا جس میں انھیں سلمان خان کے ساتھ ایک موٹر سائیکل پر بیٹھے دکھایا گیاہے۔
واضح رہے کہ اس فلم کے ہیرو کے لیے خصوصی طور پر موٹر سائیکل تیار کروائی گئی ہے اور اس پر فلم کی ہیروئن اور ہیرو کو سوار ہوکر متعدد ایکشن سین عکسبند کروانے ہیں۔ دہلی میں فلم کی شوٹنگ کے متعلق جیکولین فرنینڈس نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں پہلی مرتبہ بھارتی دارالحکومت میں اپنی فلم کی عکسبندی میں حصہ لے رہی ہوں اور اس سے حقیقی طور پر لطف اندوز ہورہی ہوں اور میں نے وہ جگہیں بھی دیکھی ہیں جو اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھی تھیں۔
دہلی میری سوچ سے بھی زیادہ مختلف ہے اور میں اس کے متعلق کچھ بھی بیان کرنے سے قاصر ہوں۔ 28 سالہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ کہ میں نے یہاں کی مقامی طور پر تیار کی جانیوالی ڈشز بھی کھائی ہیں اور مجھے ان سے بہت مزا آیا ہے۔ واضح رہے کہ ہدایتکار ساجد نڈیاڈوالہ کی فلم کک 2009 کی ہٹ تیلگو فلم کک جس میں روی تیجا نے مرکزی کردار اداکیا تھا کا ہندی ریمیک ہے۔
جس میں جیکولین فرنینڈس کے ساتھ سلمان خان مرکزی کردار اداکررہے ہیں ج بکہ نوازالدین صدیقی اور رندیپ ہودا متھن چکرورتی اور ارچنا پران سنگھ بھی اہم کرداروں میں ہیں کو رواں برس 27 جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنایا جارہا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز سلمان خان اور جیکولین فرنینڈس پر فلم کا ایک ایکشن سین عکس بندکیا گیا۔