ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کی سپر ڈپر ہٹ فلم کک کی ہیروئن جیکولین فرنینڈس نے چین اور بھارت کی مشترکہ فلم سائن کر لی، شوٹنگ رواں ماہ دسمبر میں شروع ہو گی۔
سری لنکن نڑاد بھارتی اداکارہ اور بالی ووڈ کی سپر ڈپر ہٹ فلم کک کی ہیروئن جیکولین فرنینڈس نے چین اور بھارت کی مشترکہ فلم سائن کر لی ہے۔ اس فلم وہ جیکن چن اور امیتابھ بچن کے ساتھ اپنی اداکارانہ صلاحیتوں منواتی نظر آئیں گی۔
اس حوالے سے اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ فلم کے حوالے سے بہت پرجوش ہیں۔ جیکولین نے کہا کہ معاہدے کے مطابق وہ اس فلم کا نام اور تفصیلات نہیں بتا سکتی تاہم فلم کا معاہدہ فلم کک کی ریلیز سے پہلے طے ہوا تھا اور اس کی شوٹنگ رواں سال دسمبر میں شروع ہو جائیگی۔