جعفر آباد(جیوڈیسک)الیکشن کی نگرانی اور سیکیورٹی کے لئے پاک فوج کے خصوصی دستے بلوچستان کیضلع جعفرآباد اور نصیرآباد میں پہنچ گئے۔پاک فوج کا خصوصی قافلہ سندھ کے راستے جعفرآباد اورنصیرآباد میں پہنچا جو ضلعی ہیڈکوارٹر میں قیام کرے گا۔
پاک فوج ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر اور ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر سے مل کر جعفرآباد، نصیرآباد کے مختلف علاقوں میں پولنگ اسٹیشن پر الیکشن کے موقع پر سیکیورٹی معاملات کو حتمی شکل دے گی۔
پاک آرمی کیخصوصی دستے جعفرآباد اور نصیرآباد کے حساس پولنگ اسٹیشنز پر تعینات ہونگے جبکہ گڑ بڑ والے علاقوں میں بھی آن کال رہے گی۔ ادھر مچھ اور ڈیرہ بگٹی میں بھی فوج پہنچ گئی ہے۔