بالاناڑی (جیوڈیسک) کوئٹہ کے قریب بالا ناڑی میں جعفر ایکسپریس کے ٹریک پر دھماکے کے نتیجے میں دو مسافر جاں بحق اور چار شدید زخمی ہوگئے، ٹرین لاہور سے کوئٹہ آرہی تھی کہ بالاناڑی کے قریب حادثہ پیش آ گیا۔
تفصیلات کے مطابق جعفر ایکسپریس لاہور سے کوئٹہ آ رہی تھی کہ بالاناڑی کے قریب نامعلوم افراد نے ٹرین کو ٹریک پر نصب بم سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دو مسافر جاں بحق اور 4 مسافر شدید زخمی ہوگئے، دھماکے سے ٹرین کی بوگی نمبر 3 کو شدید نقصان ہوا، حادثے کے وقت بوگی میں 70 کے قریب مسافر سوار تھے۔
دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریکسیو اور پولیس کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور جائے حادثہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے ساتھ ساتھ زخمیوں کو ہسپتال بھی داخل کرا دیا۔
پولیس اور سکیورٹی اداروں نے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔