جعفرآباد (جیوڈیسک) جعفرآباد کے علاقے قیدی شاخ میں دیور نے غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے اپنی بھابھی سمیت دو افراد کو ہلاک کر دیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق جعفرآباد کے علاقے قیدی شاخ میں فیض محمد نامی شخص نے اپنی بھابھی امام خاتون کو ظفراللہ نامی شخص کے ساتھ سیاہ کاری کا الزام دے کر فائرنگ کرکے دونوں کو موقع پر قتل کردیا۔
ملزم فرار ہو گیا۔ واقعہ کے بعد پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کرکے نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔