جعفر آباد میں ریلوے ٹریک پر دھماکہ، ایک فٹ ریلوے لائن تباہ

Jafarabad

Jafarabad

جعفر آباد (جیوڈیسک) جعفر آباد میں ریلوے ٹریک پر زوردار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ریلوے لائن کا ایک فٹ حصہ تباہ ہو گیا، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکہ پہلے سے نصب ٹائم ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا۔

دھماکے کے نتیجے میں کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ملی، پولیس نے دھماکے کی جگہ کو گھیرے میں لے کر ملزموں کی تلاش شروع کر دی ہے۔