جعفر آباد کے بھنگر اور ہاڑا قبیلہ کی جھگڑا کا تصفیہ ہوگیا ہے۔ ہاڑا قبیلہ پر 18لاکھ روپے حرجانہ دینے کا فیصلہ۔

Asif Yaseen Langove

Asif Yaseen Langove

جعفر آباد ( آ صف لانگو سے ) جعفرآباد کے جھٹ پٹ میں گاؤں حاجی پنجہ خان بھنگر سے تعلق رکھنے والے بھنگر اور ڈیر مراد جمالی کے ہارا برادری کا جنگ بندی کے بعد اب فیصلہ بھی ہوگیا ہے ۔ اٹھارہ لاکھ روپے دیعت کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق30مئی کو ڈیرہ مراد میں ہاڑا ا ور رڈ قبیلہ کے درمیان جھگڑے کے نتیجے میں نوجوان ڈسپینسر عبد القاد ر بھنگر ، عبدلمجید منگی سمیت تین افراد جانبحق اور تین زخمی ہوئے تھے تاہم اب بعدازاں قبائلی عمائد کی دخل اندازی پر جنگ بندیاں ہو گئی۔گزشتہ روز نصیر آ باد کے ربیع پر واقع گاؤں حاجی میر نثار خان کھوسہ میں دونوں قبائل کے سینکڑوں لوگوں اور ممتاز قبائلی شخصیات حاجی میر نثار خان کھوسہ ، بابو محمد امین عمرانی ، میر سکندر خان عمرانی ، میر ثنا ء اللہ خان کھوسہ ، کالم نویس آ صف علی لانگو جعفر آبادی ،میر مقدم عبد الحئی بھنگر ، مقدم یار محمد ہاڑا ،ماسٹر وزیر خان بھنگر کی موجودگی میں میر نثار خان کھوسہ نے دونوں قبائل کی دلائل سننے کے مشورے ہاڑا برادری پر بھنگر کے قتل کے عیوض ورثاء کو اٹھارہ لاکھ روپے دیعت کا فیصلہ سنایا اور ایک دوسرے کو گلے ملا کر پر امن رہنے کی دعا کی گئی۔

ممتاز قبائلی شخصیات حاجی میر نثار خان کھوسہ، بابو محمد امین عمرانی، میر سکندر خان عمرانی ، میر ثنا ء اللہ خان کھوسہ، کالم نویس آ صف علی لانگو جعفر آبادی نے بھنگر اور ہاڑا برادی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسان کو ہمیشہ ایک دوسرے کے خیر کا داعی بننا چاہئے۔ بلوچستان میں قبائلی عمائدین کی وجہ سے ہمیشہ قبائل مسائل حل ہوئے ہیں۔ قبائلی عما ئدین نے ہمیشہ امن و امان کی بحالی کے دو فریقین میں صلاح کروائی ہے۔ انھوں نے کہا ہے مسلمان ایک دوسرے کے بھائی ہیں۔