جعفر ایکسپریس بم دھماکہ میں جاں بحق ہونے والے ایئر فورس کے کاپل ٹیک عبدالقیوم کی لاش کی شناخت ہو گئی
Posted on October 30, 2013 By Majid Khan سٹی نیوز
چکوال: جعفر ایکسپریس بم دھماکہ میں جاں بحق ہونے والے ایئر فورس کے کاپل ٹیک عبدالقیوم کی لاش کی شناخت ہوگئی اور اسے پورے فوجی اعزاز کے ساتھ بابا نوگزہ قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا، پاکستان ایئر فورس کے چاک وچوبند دسنے نے سلامی دی اور گارڈ آف آنر پیش کیا کاپل ٹیک عبدالقیوم کو پہلے شناخت نہ ہونے پر پاک پتن میں سپردخاک کردیا گیا مگر گزشتہ روز شناخت ہوگئی جس پر قبر کشائی کرکے جسد خاکی چکوال لایا گیا۔
فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا اس موقع پر چیف آف ایئر سٹاف، ایئر آفیسر کمانڈنگ اور بیس افسران کوئٹہ ومرید چکوال کی طرف سے شبیر کی قبر پر پھولوں کے گلدستے رکھے گئے کاپل ٹیک عبدالقیوم کی مدت ملازمت سولہ سال تھی ہائی سکول منڈے سے میٹرک کرکے ایئر فورس میں بھرتی ہوئے ایف اے اور بی اے اسلامیات سندھ یونیورسٹی کراچی سے ملازمت کے دوران کیا آبائی گائوں علاولل شریف تھا، کاپل ٹیک عبدالقیوم کی تدفین کے موقع پر پاکستان ایئر فورس کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی مگر مقامی انتظامیہ کی طرف سے نااہلی دیکھنے میں آئی کہ کسی اعلیٰ افسر نے تدفین میں شرکت نہیں کی سیکورٹی کے انتظامات تک نہ کیے گئے ایک ٹریفک پولیس اہلکار تک تعینات نہ کیا گیا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com