نئی دہلی (جیوڈیسک) شمالی بھارت کے شہر گڑگاوں کے کیفے میں اسکول کے سو سے زائد بچوں کو سگریٹ نوشی اور شراب نوشی کرتے ہوئے پولیس نے گرفتار کرلیا۔ بھارتی پولیس کے مطابق اس بار میں 20 برس اور 15 برس سے کم عمر سو سے زائد بچے موجود تھے۔
یہ بچے شراب نوشی اور سگریٹ نوشی میں مصروف تھے۔ پولیس کی جانب سے ایکسائز ڈپارٹمنٹ کے ہمراہ اس کیفے پر چھاپہ مارا گیا۔ پولیس کا کہنا تھاکہ بیشتر بچے شہر کے معروف اسکولوں سے تعلق رکھتے تھے۔