کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ملیر کے سنیئر رہنماء آغا کریم خان، لیاقت بلوچ، غلام اکبر بلوچ، صدام بلوچ، آصف اقبال، واحد بلوچ، اسلم کامریڈ، جان محمد بلوچ، محمود علوی، اور ظفر جدگال نے مشترکہ بیان میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق جنرل سیکریٹری جہانگیر بد ر کی اچانک رحلت پر غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اُن کی جمہوری جدو جہد پر زبردست خراج تحسین پیش کیا کرتے ہوئے کہا کہ جہانگیر بدر پیپلز پارٹی کا قیمتی اثاثہ اور سیاسی سرمایہ تھے۔
ان کی سیاسی تاریخ میں جمہوری جدو جہد کی مثال نہیں ملتی ،جہانگیر بدر قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید رانی محترمہ بے نظیر بھٹو کے قابل اعتماد اور وفادار ساتھی تھے مرحوم ایک مخلص اور کارکنوں سے ہمدری رکھنے والے سیاستدان بھی تھے رہنمائوں نے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ جہانگیر بدر کو اپنی جوار رحمت میں جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔