پنجاب (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی کے سابق سیکرٹری جنرل جہانگیر بدر ڈاکٹر بن گئے، پنجاب یونیورسٹی نے سینیٹر جہانگیر بدر کو پی ایچ ڈی کی ڈگری جاری کر دی جہانگیر بدر نے پاکستان کی سیاسی قیادت کے حوالے سے بے نظیر بھٹو شہید پر مکالہ لکھا، 350 صفحات پر مشتمل بے نظیر بھٹو پر مکالہ لکھنے میں جہانگیر بدر کو تین سال سے زائد کا عرصہ لگا۔
جہانگیر بدر نے 5 جولائی 1970 سے ضیاالحق کے مارشل لا کے نفاذ سے لیکر 1988 میں پیپلز پارٹی کی حکومت کے قائم ہونے تک کے عرصے کو مکالے میں شامل کیا ہے، مکالے میں بے نظیر بھٹو کی فوجی آمریت کے خلاف مزاحمتی سیاست اور قیادت کے جوش و جذبے کو موضع بنایا گیاہے، پی ایس پی کے مکالے کی نگرانی پروفیسر قلب عابد، پروفیسر مسرت عابد اور پروفیسر محمد زکریا ذاکر نے کی۔