کراچی(جی پی آئی) تنظیم محب وطن روشن پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی صدر تبسم ناز نے اعلی ٰحکام سے مطالبہ کیا ہے کہ جہانگیروڈ پر فی الفور بالائی گزر گاہ یا زیبرا کراسنگ بنائی جائے لوگوں بلخصوص خواتین و بچوں کو روڈ کراس کرنے میں شدید دشواری کا سامنا ہے انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ شاہراہ جہا نگیر روڈای طویل شاہراہ ہے جو عدم توجہی کا شکا ر ہے۔
جبکہ درگاہ نوری شاہ بابا کے مزار پر زائرین کی آمد کا سلسلہ صبح سے رات دیر تک چلتا رہتا ہے اورتمام حاضری دینے آنے والے زائرین کو بالائی گزر گاہ وزیبرا کراسنگ کی عدم دستیابی کے باعث سخت تکلیف و پریشانی اٹھا نا پڑتی ہے انہوں نے کہا کہ عوام مسائل کے انبار تلے دب تے جارہے ہیں لیکن مسائل کے حل کیلئے کوئی خاطر خواں اقدامات نہیں کئے جارہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ عوامی مسائل جوں کے توں ہیں۔