اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) جہانگیر ترین کی پاکستان واپسی اچانک ایک ہفتے کے لیے ملتوی ہو گئی۔
جہانگیر ترین صحت کی خرابی کی وجہ سے 26 فروری کی صبح ائیر ایمبولنس کے ذریعے علاج کیلئے لندن گئے تھے۔
گذشتہ روز تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی اور جہانگیر ترین گروپ کے اہم رکن سلمان نعیم نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کی جہانگیر ترین سے ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی ہے وہ تندرست ہیں اور آج6 مارچ کی رات وطن واپس پہنچ جائینگے لیکن پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین کی پاکستان واپسی ایک ہفتے کے لئے ملتوی ہو گئی ہے۔