اسلام آباد (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین نے طیارے کے استعمال کے حوالے سے پرویز رشید کے الزامات مسترد کر دیئے۔ میں جہانگیر ترین نے کہا کہ ان کی کمپنی اربوں روپے کا ٹیکس دیتی ہے۔
جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ وہ پرویز رشید کیخلاف ہرجانے کا دعویٰ دائر کریں گے۔ اس حوالے سے وکلا کو نوٹس تیار کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ جہانگیر ترین نے کہا کہ وہ کمپنی کے اکثریتی شیئر ہولڈر ہیں۔