جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین کا ایف آئی اے میں طلبی پر جواب

 Jahangir Tareen

Jahangir Tareen

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین نے کہا ہے کہ وہ کبھی جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز، ڈیہركی شوگر ملز اور فاروقی پلپ ملز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز یا ایڈمنسٹریشن کا حصہ نہیں رہے۔

ایف آئی اے میں طلبی کے حوالے سے اپنے جواب میں علی ترین نے کہا ہے کہ جے ڈی ڈبلیو میں ان کی حیثیت صرف ایک شیئر ہولڈر کی ہے اور انتظامی معاملات میں انکے عمل دخل کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

علی ترین نے اپنے جواب میں کہا ہے کہ ان کمپنیوں کے مابین کاروباری فیصلوں سے متعلق ان سے پوچھ گچھ کرنا غیر منطقی ہے، زراعت کے شعبہ میں کیش ٹرانزیکشنز معمول کا حصہ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ علی ترین فارمز اور جے کے ڈیریز کاروباری قوانین کی پاسداری کرتی ہیں۔