راولپنڈی (جیوڈیسک) اڈیالہ جیل میں فون پر بات کرنے کے معاملے پر دو گروپوں میں جھگڑے کے دوران 4 قیدی زخمی ہوگئے۔
جھگڑا فون پر بات کرنے کے معاملے پر قیدی الطاف اور امجد کے درمیان تلخ کلامی سے ہوا، جس میںکئی قیدی شامل ہوگئے، قیدیوں نے جیل اہلکاروں سے ڈنڈے چھینے اور ایک دوسرے پر پل پڑے، زخمی ہونے والے 2 قیدیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جھگڑے کے بعد جیل میں سرچ آپریشن کرکے 4 موبائل فون قبضے میں لے لیے گئے، جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ فرخ رشید نے کہا کہ جیل میں معمولی واقعات ہوتے رہتے ہیں جن میں قیدیوں سے موبائل فون بھی برآمد ہوتے ہیں، تاہم انہوں نے کسی بھی قیدی کے زخمی ہونے کی تصدیق نہیں کی۔