جیلوں میں تلاشی کا نظام مزید بہتربنانے کی ہدایت

Jails

Jails

لاہور (جیوڈیسک) آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر نے کہا کہ لاہور ریجن کی تمام جیلوں جن میں سنٹرل جیل ساہیوال، سنٹرل جیل لاہور، سنٹرل جیل گوجرانوالہ، ڈسٹرکٹ جیل قصور، ڈسٹرکٹ جیل لاہور، ڈسٹرکٹ جیل شیخوپورہ اور ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ شامل ہیں میں موبائل جیمرز نصب کرنے سے موبائل فونز کے استعمال کی روک تھام میں کافی مدد ملی، ڈپٹی انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات ملک مبشر احمد نے تمام جیلوں کے سپرنٹنڈنٹس کو ہدایت کی کہ جیلوں میں تلاشی کے نظام کو مزید بہتر اور موثر بنایا جائے۔