سرائے عالمگیر (ڈاکٹر تصور حسین مرزا) جہلم پولیس کی کاروائیاں عبدالغفار قیصرانی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی خصوصی ہدایات۔ جہلم پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 4اشخاص کو گرفتار کیاجن کے قبضہ سے 10لیٹر بمعہ 18کپیاں شراب برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔ منشیات فروشی پر مقدمہ درج تھانہ منگلا کینٹ کے بشیر احمد ایس آئی نے دوران گشت ملزم رفاقت مسیح ولد رشید مسیح سکنہ محلہ منگلا کالونی جہلم سے 3بوتل شراب برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا۔ تھا نہ صدر کے منظور احمد اے ایس آئی نے دوران گشت ملزم شکیب حسن ولد حسن اختر سکنہ پنڈرتوال جہلم سے 15آدھیے شراب برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا۔ تھانہ دینہ کے مطلوب حسین اے ایس آئی نے دوران گشت ملزم محمد زبیر اعجاز ولد عبدالحفیظ سکنہ شہامد پور تحصیل دینہ سے 05لیٹر شراب برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا۔ تھانہ لِلہ کے انصر اقبال اے ایس آئی نے دوران گشت ملزم قاضی عمر فاروق ولد قاضی محمد فاروق سکنہ لِلہ بھروانہ سے 05لیٹر شراب برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا۔ گدا گری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر مقدمہ درج تھانہ سٹی کے طارق محمود اے ایس آئی نے مسمی ذولقرنین حیدری ولد سہیل منور قوم بٹ سکنہ ڈھکی دروازہ گجرات حال محلہ سلیمان پارس جہلم کو ریلوے روڈ پر لوگوں کو تنگ کرکے بھیک مانگنے پر گرفتار کرکے مقدمہ درج رجسٹر کیا۔تھانہ سٹی کے بشا رت احمد ایس آئی نے مسمی غلام رسول ولد اللہ دین قوم شیخ سکنہ محمد کالونی سرگودھا حال جہلم شہر کو تحصیل روڈ پر لوگوں کو تنگ کرکے بھیک مانگنے پر گرفتار کرکے مقدمہ درج رجسٹر کیا۔کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر مقدمہ درج۔تھانہ دینہ کے مطلوب حسین اے ایس آئی نے دوران گشت و پڑتال کرایہ داران پایاکہ مسمیان محمد آصف عباس ولد مزمل شاہ قوم سیدسکنہ مڑاریاں تحصیل کھاڑیاں ضلع گجرات، محمد اعظم ولد عبدالکریم سکنہ تحصیل سانگلہ ہل ضلع نانکانہ صاحب جو کہ عباس مارکیٹ میں منشی مارکیٹ عمر عباس ولد اشفاق احمد قوم قریشی سکنہ مفتیاں سے دوکان کرایہ پر لے کر رہائش پذیر تھے۔ ہر سہ کس نے اس بابت نہ تو مقامی پولیس کو کوئی اطلاع دی ہے اور نہ ہی تھانہ میں اندراج کروایاہے۔ جن کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تھانہ دینہ کے محمد اعظم ایس آئی نے دوران گشت و پڑتال کرایہ داران پایاکہ مسمیان سیدوقاص علی ولد سید ظہیر عباس قوم سید سکنہ مڑاریاں تحصیل کھاریاں ضلع گجرات،محمد عمران ولد عبدلکریم قوم کھوکھر سکنہ تحصیل سانگلہ ہل ضلع ننکانہ صاحب جو کہ عباس مارکیٹ میں منشی مارکیٹ مسمی عمر عباس ولد اشفاق احمد قوم قریشی سکنہ مفتیاں سے دوکان کرایہ پر لے کر رہائش پذیر تھے۔ ہر سہ کس نے اس بابت نہ تو مقامی پولیس کو کوئی اطلاع دی ہے اور نہ ہی تھانہ میں اندراج کروایاہے۔ جن کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ایک بہن کو قتل دوکو زخمی کرنے والا ملزم آلہ قتل سمیت گرفتار مورخہ 20.02.2018کو اپنی ہی حقیقی بہنوں سویرہ،سعدیہ اور طیبہ کو ملزم محمد تنویر ولد محمد رشید قوم پٹھان سکنہ پنڈی سید پور تھانہ جلالپور شریف نے ڈنڈے سے تشدد کیا جس کے نتیجہ میں مسماة سویرازخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئی۔جبکہ دیگر دونوں بہنیں شدید زخمی ہو گئیں۔مسماة شا ہدہ پروین زوجہ محمد رشید کی مدعیت میں مقدمہ نمبر19مورخہ 21.02.2018بجرم 302/324تھانہ جلالپور شریف درج ہوا۔عبدارحمان ایس آئی نے تفتیش مقدمہ عمل میں لائی۔اور ملزم محمد تنویر کو23.02.2018کو گرفتار کیا۔اور دوران ریمانڈ جسمانی آلہ قتل و ضرب ڈنڈہ برآمد کیا۔اور آج ملزم کو ریمانڈ جوڈیشل پر ڈسٹرکٹ جیل جہلم میں بند کروایاـ