انڈونیشیا (جیوڈیسک) جکارتہ کے صوبے پاپوا میں کان حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد اٹھائیس ہوگئی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امدادی کارکنوں نے حادثے کی جگہ سے مزید سات لاشیں نکال لیں۔ جس کے بعد ہلاکتیں بڑھ کر اٹھائیس ہوگئیں ہیں جبکہ دس افراد کو زندہ نکال لیا گیا ہے۔
یہ حادثہ گزشتہ ہفتے اس وقت پیش آیا تھا جب انڈونیشیا کے صوبے پاپوا میں کان کی سرنگ منہدم ہوگئی تھی.اس حادثہ کے بعد سے کان میں پیداوری سرگرمیاں معطل ہوگئی ہیں۔
ایڈبرگ کان کے سی ای او کا کہنا ہیکہ حادثے کے ذمہ داروں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی اور اس حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے اہلہ خانہ کی مالی معاونت بھی کی جائے گی۔