جکارتہ فیشن ویک تمام تررعنائیوں کے ساتھ شروع

Jakarta Fashion Week

Jakarta Fashion Week

انڈونیشیا(جیوڈیسک)انڈونیشیا میں فیشن ڈیزائنروں نے ماحول دوست تکنیک کا استعمال کیا ہے، کپڑوں کو رنگنے کے طریقے “باطق” کے لئے قدرتی رنگوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔دارالحکومت میں جکارتہ فیشن ویک دو ہزار تیرہ کا آغاز ہو گیا ہے۔

پہلے دن ڈیزائنروں نے باطق تکنیک سے رنگے ہوئے کپڑوں سے بنے ملبوسات پیش کئے۔ کپڑوں کو رنگنے کے لئے استعمال کئے گئے رنگ کیمیائی مادے کی بجائے پودوں سے حاصل کئے گئے تھے۔ جکارتہ فیشن شو کے منتظمین گزشتہ ایک دہائی سے ڈیزائنروں کو ماحوال دوست رنگوں کے استعمال کی جانب راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، اس سلسلے میں حکومت بھی انکی حوصلہ کر رہی ہے۔