انڈونیشیا (جیوڈیسک) انڈونیشیا فٹبال میچ کے دوران بھگدڑ مچنے سے اٹھارہ افراد ہلاک جبکہ سینتالیس زخمی ہوگئے۔ مشرقی انڈونیشیا کے سٹیمپیڈ اسٹیڈیم میں مقامی میچ کے دوران بھگدڑ اسوقت مچی جب ریفری نے باکسر کی شکست کا اعلان کیا۔
شکست کے بعد باکسر کے حامیوں نے اسٹیڈیم میں ہنگامہ آرائی کی بھگدڑ اور ہنگامہ آرائی کے باعث اٹھارہ افراد ہلاک ہوگئے جبکہ سینتالیس زخمی ہو گئے. ہلاک ہونے والے افراد میں بارہ خواتین بھی شامل ہیں جو میچ دیکھنے کے لئے اسٹیڈیم میں موجود تھیں۔