جکارتا؛ جان کیری کی انڈونیشیا کے نومنتخب صدر سے ملاقات

John Kerry Joko

John Kerry Joko

جکارتا (جیوڈیسک) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے انڈونیشیا کے نومنتخب صدر “جوکو۔ ودودو” سے ملاقات کی ہے۔ صدارتی عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد انڈونشیا کے صدر کی یہ پہلی ملاقات تھی۔

ملاقات کے دوران شدت پسند تنظیم داعش میں مشرقی ایشیائی افراد کی شمولیت روکنے، شام اور عراق میں لڑنے والے جنگجوئوں کی واپسی اور جنگجوئوں کی مالی امداد روکنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

امریکی حکام کے مطابق ملاقات کے دوران کیری نے انڈونیشیا پر زور دیا کہ وہ جنگجوئوں کے اثاثے منجمد کرنے کے لیے مزید اقدامات کرے۔