جکارتہ: طیارے کی دم تلاش کرلی مزید دو نعشیں برآمد ‘ تعداد 39 ہو گئی

Air Asia Plane Crash

Air Asia Plane Crash

جکارتہ (جیوڈیسک) انڈونیشیا کی امدادی ٹیموں نے بحیرہ جاوا میں گر کر تباہ ہونے والے مسافر طیارے کی دم تلاش کر لی۔سمندر سے مزید 2 نعشیں نکال لی گئی ہیں۔

ائر ایشیا طیارے کے حادثے میں مزید دو نعشیں ملنے کے بعد تعداد 39 ہو گئی ہے جنہیں شناخت کیلئے سورا بایا لے جایا گیا ہے۔