جلال پور بھٹیاں کا سرکاری اسکول قبرستان میں تبدیل

Jalal Pur

Jalal Pur

جلال پور بھٹیاں کے نواحی گاں اطلے غلام کا پچیس سالہ قدیم سرکاری اسکول جوہڑ میں تبدیل، جوہڑ میں مویشی نہاتے ہیں جبکہ اسکول کے اندر دو قبریں بھی موجود ہیں۔ حافظ آباد کی تحصیل جلالپور بھٹیاں کے نواحی گاں اطلے غلام کاگورنمنٹ پرائمری اسکول کی قدیم عمارت خستہ حال ہے جبکہ نئی عمارت کی تعمیر ٹھیکدار ادھوری چھوڑ کر فرار ہو گیا ہے۔

اسکول کی چاردیواری نہیں ہے صحن میں گندے پانی کا ایک بڑا جوہڑ ہے جس میں مویشی نہاتے ہیں اسکول کے صحن میں دو قبریں قبرستان کا منظر پیش کر رہی ہیں، اسکول ٹیچر کاکہنا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب میاں شہبازشریف تو آئے روز ڈینگی ڈے منانے کی ہدایت کرتے ہیں لیکن یہاں طلبہ کی بڑی تعداد ڈینگی مچھروں کے رحم وکرم پر ہیں۔

اس سلسلہ میں ڈی سی او حافظ آباد منصور قادر سے رابطہ رابطہ کیا گیا تو انکا کہنا تھا اس صورتحال کے ذمہ داروں کیخلاف فوری ایکشن لینگے جبکہ ای ڈی او محمد ریاض سوہی سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ وہ اس صورتحال سے آگاہ ہیں انشااللہ جلد ہی اس اسکول کی حالت بہتر ہو جائیگی۔